پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ماہانہ نظام بحال کیا جائے ، پمپ مالکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ماہانہ نظام بحال کیا جائے ، پمپ مالکان

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے ) آل پاکستان پٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان علی بٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کا نظام ختم کرکے ماہانہ قیمتوں کا نظام بحال کیا جائے ۔۔

 موجودہ نظام کے باعث پٹرول پمپ مالکان کو مالی نقصانات، کاروباری مشکلات اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے ۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صدر راولپنڈی اسلام آباد پٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن سردار ظہیر، چودھری آصف محمود اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نعمان علی بٹ نے کہا کہ ڈیلرز ایک قیمت پر پٹرولیم مصنوعات خریدتے ہیں تاہم قیمتوں میں کمی کی صورت میں انہیں موجودہ سٹاک کم نرخوں پر فروخت کرنا پڑتا ہے جس سے براہ راست مالی نقصان ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں روزانہ اتار چڑھاؤ کے باعث پمپ مالکان کے لیے خریداری، سٹاک کی دستیابی اور کاروباری معاملات کو منظم رکھنا مشکل ہو گیا ہے ۔ بار بار قیمتیں تبدیل ہونے سے صارفین اور پمپ انتظامیہ کے درمیان بھی الجھنیں اور تلخ کلامی پیدا ہوتی ہے جبکہ ریکارڈ کی درستگی، مشینوں کی سیٹنگ اور حساب کتاب جیسے انتظامی امور بھی متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قیمتوں کے تعین کا ماہانہ نظام بحال کیا جائے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...