گریڈ 20ترقی کیلئے 41ویں سینئر مینجمنٹ کورس کی نامزدگیاں طلب
15دسمبر آخری تاریخ مقرر، کورس 15فروری ء سے 4جون 2027ء تک ہوگا 48ویں مڈ کیریئر کورس کیلئے اضافی نامزدگیاں منظور، متعدد افسران کے تربیتی مراکز تبدیل
اسلام آباد (ایس ایم زمان) اسٹیبلشمنٹ ڈویژ ن نے گریڈ 20میں ترقی کیلئے لازمی 41ویں سینئر مینجمنٹ کورس میں شرکت کے لیے افسران کی نامزدگیاں طلب کر لی ہیں۔ کورس 15 فروری 2027ء سے 4 جون 2027ء تک نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور میں منعقد ہوگا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق وفاقی سروس گروپس، سروسز اور ایکس کیڈر کے گریڈ 19 کے افسران کی نامزدگیاں متعلقہ وزارتوں، ڈویژنز، محکموں، ماتحت دفاتر، خودمختار و نیم خودمختار اداروں، صوبائی حکومتوں اور آزاد جموں و کشمیر حکومت کے ذریعے 15 دسمبر 2026ء تک بھجوائی جائیں۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس اور آفس مینجمنٹ گروپ کے افسران کی حتمی نامزدگیاں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کرے گا جبکہ محکموں یا خودمختار اداروں سے براہ راست موصول ہونے والی نامزدگیوں پر غور نہیں ہوگا۔علاوہ ازیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 19 میں ترقی کیلئے لازمی 48ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس میں اضافی نامزدگیوں، تربیتی مراکز کی تبدیلی اور کورس مؤخر کرنے کی منظوری دے دی ۔ کورس 23 نومبر 2026ء سے 29 جنوری 2027ء تک نیپا کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments