آزاد کشمیر:اسلحہ لائسنس رجسٹریشن کی تاریخ میں یکم دسمبر تک توسیع
مظفرآباد(دنیا نیوز)محکمہ داخلہ آزاد کشمیر نے اسلحہ لائسنس کی رجسٹریشن کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے یکم دسمبر تک رجسٹریشن یقینی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔۔ ۔
ہدایت کی گئی ہے کہ تمام اسلحہ لائسنس ہولڈرز کسی بھی قریبی پولیس سٹیشن میں اپنے لائسنس کی جلد رجسٹریشن کروائیں بصورت دیگر منسوخ تصور ہوں گے اور غیر رجسٹرڈ لائسنس رکھنے پر قانونی کارروائی کی جا ئیگی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments