سینیٹ کمیٹی کی تمباکو کو باقاعدہ زرعی فصل کا درجہ دینے کی تجویز

سینیٹ کمیٹی کی تمباکو کو باقاعدہ زرعی فصل کا درجہ دینے کی تجویز

گزشتہ5سال میں تمباکو کی برآمدات، جاری کردہ ریفنڈز کی تفصیلات دینے کی ہدایت تمباکو نمائش کراچی کے بجائے پختونخوا میں منعقدکی جا ئے ، ایمل ولی ،خطاب

 اسلام آباد(نامہ نگار)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی ذیلی کمیٹی نے ٹیکس کی واپسی کے پیچیدہ طریقہ کار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایف بی آر کو گزشتہ پانچ سال کے دوران تمباکو کی برآمدات، جاری کردہ ریفنڈز اور زیر التوا ریفنڈ کلیمز کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور تمباکو کو باقاعدہ زرعی فصل کا درجہ دینے ، کاشتکاروں کے معاشی مفادات کے تحفظ اور تمباکو کی برآمدات کے فروغ کے لیے موثراقدامات پر زور دیا ۔ اجلاس کنوینر سینیٹر ایمل ولی خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں خیبر پختونخوا کے تمباکو کاشتکاروں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ کاشتکاروں نے شکایت کی کہ زیادہ ٹیکسوں اور کمپنیوں کی جانب سے کم قیمتیں مقرر کیے جانے کے باعث انہیں معاشی مشکلات کا سامنا ہے ، ایمل ولی خان نے کہا تمباکو کی نمائش کراچی کے بجائے خیبر پختونخوا کے پیداواری اضلاع میں منعقد کی جا ئے ، اجلاس میں تمباکو کو محض ایک شے کے بجائے باقاعدہ زرعی فصل کا درجہ دینے کی تجویزدی گئی ، محکمہ زراعت خیبر پختونخوا نے تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے تحقیق، معیار اور پیداوار میں بہتری کیساتھ اس کی برآمدی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...