پیپراور پیپر بورڈ کی صنعت میں پیداوار کی الیکٹرانک مانیٹرنگ 15 دسمبر تک لازمی قرار
اسلام آباد (اے پی پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پیپراور پیپر بورڈ تیار کرنے والی تمام رجسٹرڈ صنعتوں کے لئے پیداواری عمل کی الیکٹرا نک مانیٹرنگ لازمی قرار دیتے ہوئے نظام کی ۔۔
تنصیب اور فعالیت کے لئے 15دسمبر 2026کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ۔ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ سیلز ٹیکس جنرل آرڈر نمبر 38 کے مطابق تمام رجسٹرڈ مینوفیکچررز، بشمول ٹول مینوفیکچررز اور کمپوزٹ یونٹس کو ہر پیپر مشین اور پیداواری لائن پر مقررہ ہارڈویئر اور سافٹ ویئر نصب کرنا ہوگا تاکہ پیپر اور پیپر بورڈ کی پیداوار، وزن، تعداد اور اقسام کی الیکٹرانک نگرانی ممکن بنائی جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments