کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح افراد کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر

 کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح افراد  کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر

مظفر آباد(دنیا نیوز)آزاد کشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی سے مبینہ طور پر وابستہ افراد کی مسلح سرگرمیوں سے متعلق ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں شہزاد نامی شخص مبینہ طور پر مسلح افراد کے ہمراہ دکھائی دے رہا ہے۔ ویڈیو میں وہ ریاستی اداروں کو کھلی دھمکیاں اور مسلح افراد کو ریاست پر حملوں کے لئے تیار رہنے کی ہدایات دیتے ہوئے نظر آرہا ہے ، ویڈیو میں عوام کے ووٹوں سے منتخب آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ارکان کے لئے بھی توہین آمیز زبان استعمال کی گئی ، مسلح افراد کی موجودگی اور ریاست پر حملوں کی مبینہ دھمکیوں نے عوامی حقوق کے نام پر جاری سرگرمیوں کی نوعیت پر سنجیدہ سوالات اٹھا د ئیے ۔آزاد کشمیر میں مسلح جتھوں کی مبینہ سرگرمیوں کو شہریوں کے جان و مال، امن عامہ اور ریاستی نظم و نسق کے لئے خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...