جے یوآئی لاہور کے 66 کارکن کوٹ لکھپت جیل سے رہا

جے یوآئی لاہور کے 66 کارکن کوٹ لکھپت جیل سے رہا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جے یوآئی لاہور کے 66 کارکن کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہوگئے۔ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جے یوآئی لاہورحافظ زین العابدین نے بتایا ہے کہ26 نومبر کو جے یوآئی لاہور کے گرفتار ہونیوالے 66 کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا ئی مل گئی ہے۔

جنرل سیکرٹری جے یوآئی لاہور حافظ عبدالرحمٰن ودیگر نے کارکنان کا جیل کے باہر استقبال کیا۔سرگودھا کانفرنس میں شرکت کے لئے جاتے ہوئے ضلع لاہور کے سینئر نائب امیر جمال عبدالناصر اور مولانا عبدالشکور یوسف کو 26 نومبر کو کارکنان کے ہمراہ سبزہ زار تھانے کی پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔ جمعیت علماء اسلام تحصیل کینٹ لاہور کے نائب امیر مولانا محمد اشفاق اور حافظ محمد زبیر امیر یوسی گھونڈ کو کارکنان سمیت بابو صابو انٹرچینج سے شیراکوٹ تھانے کی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ اسی دوران بابو صابو انٹرچینج لاہور سے قصور کے بعض کارکنان کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...