بلیک میلنگ اور ہراسانی کیس ملزم کو 3 سال قید بامشقت و جرمانہ
اسلام آباد(این این آئی)این سی سی آئی اے کے مقدمہ میں نامزد ملزم ظاہر شاہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ-VII نے مجرم قرار دیتے ہوئے 3 سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزا سنا دی۔
این سی سی آئی اے ٹیم نے تکنیکی ذرائع سے شواہد اکٹھے کیے ، متعلقہ ڈیجیٹل ریکارڈ حاصل کیا اور ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مقدمہ عدالت میں پیش کیا۔ ملزم پیکا ایکٹ 2016 کی دفعات 21 اور 24 کے تحت بلیک میلنگ اور ہراسانی میں ملوث پایا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments