کراچی:عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی

کراچی:عمارت گرنے سے جاں  بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے بلوچ کالونی سے متصل ایڈمن سوسائٹی میں منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے مزید5افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق لاشوں کی شناخت 26 سالہ وقاص، 17 سالہ محمد علی اور ایک کی نامعلوم سے ہوئی۔عمارت کے ملبے تلے دبے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے، ریسکیو ٹیمیں بھاری مشینری اور دیگر وسائل کی مدد سے ملبہ ہٹانے اور ممکنہ طور پر پھنسے افراد کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔ حکام نے بتایا کہ 9 افراد اب بھی لاپتا اور 14 افراد زخمی ہوئے ۔ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق ملبے تلے دبنے والے لاپتا افراد کی تلاش کے لیے جدید آلات کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے ،جس میں انسانی جانوں کی حفاظت کے پیش نظر انتہائی احتیاط سے کام لیا جا رہا ہے۔

ایدھی کے مطابق ملبے سے ملی دیگرلاشوں کی شناخت 22 سالہ محمد نوید، 23 سالہ فرحان، 17 سالہ ارسلان، 35 سالہ نجیب، 35 سالہ عابد، 18 سالہ بلال، 21 سالہ اللہ دتہ، 18 سالہ علی حسن، 18 سالہ صغیر، 27 سالہ حسیب اور 25 سالہ وقاص کے ناموں سے ہوئی۔زخمیوں کی شناخت نادر حسین، 22 سالہ احمد، 24 سالہ نوید، 22 سالہ روح اللہ، 22 سالہ عزیز الحق، 30 سالہ واصل خان، 26 سالہ عطا اللہ، 22 سالہ احسن، 38 سالہ محمد نقی، 35 سالہ لال خان، 25 سالہ بلال، 25 سالہ عادل، 25 سالہ نامعلوم کے نام سے ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...