پنجاب میں فضائی آلودگی کی خطرناک صورتحال، لاہور آلودہ شہروں میں سرفہرست

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت برقرار ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بلند ہو گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق لاہور کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 463 پارٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سرگودھا 485 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

فیصل آباد میں اوسط اے کیو آئی 368، مظفرگڑھ میں 326 جبکہ ملتان میں 365 پارٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیے گئے۔

فضائی آلودگی کی اس تشویشناک صورتحال کے باعث شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات اور دیگر صحت کے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز، ماسک کے استعمال اور بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...