عرب اتحاد کی یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، اہم اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ

ریاض: (دنیا نیوز) یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف عرب اتحاد نے جوابی فوجی کارروائی کرتے ہوئے اہم تنصیبات اور فوجی سرگرمیوں میں معاون ذرائع تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ کارروائی ہفتے کی شام کی گئی۔

ترجمان کے مطابق تباہ کیے گئے اہداف حوثی ملیشیا کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے یمن اور سعودی عرب میں شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے میں معاونت فراہم کر رہے تھے۔

میجر جنرل ترکی المالکی نے مزید کہا کہ شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے والی حوثی ملیشیا کی کارروائیوں کا فوری جواب دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...