سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، جنوبی کوریا نے پاکستان کو ہرا کر کانسی کا تمغہ جیت لیا
ایپوہ: (دنیا نیوز) سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی اور کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
ملائیشیا میں جاری ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں جنوبی کوریا نے پاکستانی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا۔
مقابلے کے ابتدائی دو کوارٹرز میں دونوں ٹیمیں کوئی گول اسکور نہ کرسکیں اور کھیل برابر رہا، تیسرے کوارٹر میں جنوبی کوریا نے دو گول داغ کر برتری حاصل کی، جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر میں ایک مزید گول کرکے اپنی کامیابی یقینی بنالی۔
اس شکست کے بعد پاکستانی ہاکی ٹیم ایونٹ میں چوتھے نمبر پر رہی، جبکہ جنوبی کوریا نے تیسری پوزیشن کے ساتھ کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments