حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل تباہ

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی اتحادی افواج نے حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب پر داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان سعودی اتحادی افواج کے مطابق دو میزائل سعودی عرب کے مشرقی علاقے کو نشانہ بنانے کیلئے داغے گئے تھے، جنہیں فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا، جبکہ ریاض کی جانب داغا گیا ایک اور بیلسٹک میزائل بھی ہدف تک پہنچنے سے پہلے روک لیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ میزائلوں کا ملبہ گرنے سے کسی شہری کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، یمن کے صوبے صعدہ میں حوثی ملیشیا کا بیلسٹک میزائل لانچنگ پلیٹ فارم بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ حوثی ملیشیا نے جازان پر حملے کیلئے اسی لانچنگ پلیٹ فارم کو استعمال کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...