زیر سمندر کیبل کی خرابی دور، انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق بحال

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ ایس ایم ڈبلیو فائیو زیر سمندر کیبل مکمل طور پر بحال ہوگئی ہے اور کیبل میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہیں۔

ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس اور بین الاقوامی کنسورشیم کے فوری رابطوں کے نتیجے میں کیبل بحال ہوئی۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ تکنیکی ٹیموں نے خرابی دور کرنے کیلئے 24 گھنٹے کام کیا، خرابی کے دوران متبادل بین الاقوامی لنکس کے ذریعے ڈیٹا ٹریفک کی ترسیل جاری رکھی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...