عوام پاکستان پارٹی کا نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کا اعلان

عوام پاکستان پارٹی کا نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کا اعلان

حکومت کی داخلہ، خارجہ ،معاشی پالیسیاں ناکام،مہنگائی سے زندگی اجیرن:شاہدخاقان راولپنڈی اور کراچی کے عوام نئے صوبوں کے حق میں ہیں :مفتاح اسماعیل ،خطاب

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار )سابق وزیراعظم و سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کو سیاسی، معاشی اور انتظامی بحرانوں سے نکالنے کے لیے آئین و قانون کی بالادستی، عوامی رائے کا احترام اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی ضروری ہے۔ حکومت کی داخلہ، خارجہ اور معاشی پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں، مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے جبکہ ملک میں سیاسی استحکام اور قانون کی حکمرانی کا فقدان ہے ۔شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، سردار مہتاب احمد خان عباسی اور چودھری انعام ظفر نے عوام پاکستان پارٹی کے شمالی پنجاب راولپنڈی سیکرٹریٹ میں عہدیداران اور اراکین نیشنل جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 78 سال گزرنے کے باوجود گندم کی خریداری اور قیمتوں کا مستقل نظام قائم نہیں ہو سکا۔پارٹی اجلاس میں اراکین کی اکثریت نے نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کی۔

شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل نے کہا کہ راولپنڈی اور کراچی کے عوام نئے صوبوں کے حق میں ہیں۔ راولپنڈی کے مسائل لاہور اور سکھر میں بیٹھ کر حل نہیں کیے جا سکتے ۔شاہد خاقان عباسی اور سردار مہتاب احمد خان عباسی نے کہا کہ پولیس، انتظامیہ اور سرکاری ہسپتالوں کا نظام مؤثر بنانے کی ضرورت ہے ۔سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ معاشی ترقی کے لیے واضح وژن، پالیسیوں میں تسلسل، حکومتی اخراجات میں کمی اور پیداواری شعبوں کا استحکام ضروری ہے ۔اس موقع پر مفتاح اسماعیل نے راولپنڈی سیکرٹریٹ کو باضابطہ طور پر شمالی پنجاب سیکرٹریٹ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نیشنل جنرل کونسل کے اراکین سردار نذیر احمد کشمیری اور ثمینہ شعیب کو شمالی پنجاب عوام پاکستان سیکرٹریٹ راولپنڈی کا انچارج نامزد کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...