قومی انڈر16ہاکی چیمپئن شپ: ملتان ہزارہ، بنوں اور راولپنڈی کی کامیابی

قومی انڈر16ہاکی چیمپئن شپ: ملتان  ہزارہ، بنوں اور راولپنڈی کی کامیابی

قومی انڈر16 ہاکی چیمپئن شپ کے پری کوارٹرفائنل مقابلوں میں ہزارہ ، بنوں، راولپنڈی اور ملتان نے اپنے اپنے میچ جیت لئے ۔آج کوارٹر فائنل میچ کھیلے جائیں گے . .

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی انڈر16 ہاکی چیمپئن شپ کے پری کوارٹرفائنل مقابلوں میں ہزارہ ، بنوں، راولپنڈی اور ملتان نے اپنے اپنے میچ جیت لئے ۔آج کوارٹر فائنل میچ کھیلے جائیں گے ۔ گزشتہ روز ہزارہ نے اسلام آباد کو ایک کے مقابلے میں 2گول سے شکست دیدی۔ ہزارہ کے حمزہ سجاد اور محسن پرستان نے گول ۔ دوسرے میچ میں بنوں نے ساہیوال کو ایک کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دیدی۔بنوں کی جانب سے فہد نے تین،حماد،رومان،خورشیداور جنید نے ایک ایک گول کیا۔تیسرے میچ میں راولپنڈی نے گوجرانوالہ کو سخت مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرایا۔ راولپنڈی کی جانب سے ذیشان عالم اور حمزہ نواز نے ایک ایک گول کیا ، آخری میچ میں ملتان نے ڈی جی خان کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیدی۔عدنان خالد،محمد عدنان اور ندیم نے ایک ایک گول سکور کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں