جمعیت فیسٹول فٹ بال میں نارتھ برادرز کی کامیابی
اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت جمعیت فیسٹول فٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں نارتھ برادرز فٹ ...
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت جمعیت فیسٹول فٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں نارتھ برادرز فٹ بال کلب نے ینگ پٹنی فٹبال کلب کو 3-0 سے ہراکر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ نارتھ برادرز کی جانب سے بلال نے 2 اور ساجد نے ایک گول کیا۔ مہمان خصوصی انٹرنیشنل فٹ بالر آغا سعید سے وقفے کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔ ان کے ہمراہ حمید اﷲ خان، طورہ باز خان، سید اورنگزیب شاہ و دیگر بھی موجود تھے ۔ بعدازاں انٹرنیشنل فٹ بالر آغا سعید نے فٹ بال کو کک لگا کر جمعیت فیسٹول فٹ بال کلب ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔