تین دن میں 42 ایرانی بحری جہاز تباہ کیے: ٹرمپ کا نیا دعویٰ، آج ایران کو شدت سے نشانہ بنانےکا اعلان

فلوریڈا:(دنیانیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے تین دن میں 42 ایرانی بحری جہاز تباہ کر دیے جبکہ آج ایران کو اور بھی شدت سے نشانہ بنائیں گے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران میں ہم بہت اچھا کام کر رہے ہیں، ہم نےایران کی نیوی،فضائی طاقت اورمواصلاتی نظام کوتباہ کردیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیارحاصل کرنے کے قریب پہنچ گیا تھا، ایران مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا چاہتا تھا۔

امریکی صدر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن میں ایرانی بحریہ کے 42 جہازوں کو مار گرایا، ایران کئی دہائیوں تک کمزور رہے گا۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ آج ایران کو سخت حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ایران کے رویے کی وجہ سے سخت کارروائی کا سامنا ہے، ایران کے مزید علاقوں اور گروہوں کو نشانہ بنانے پر غور کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں