ایران کا بحرین میں واقع امریکی فوجی اڈے پر میزائلوں سے حملہ

تہران: (دنیا نیوز) ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب نے کہا گیا ہے کہ انہوں نے بحرین میں واقع ایک امریکی فوجی اڈے کو میزائلوں کی مدد سے نشانہ بنایا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق یہ حملہ ان غیر مصدقہ اطلاعات کے ردعمل میں کیا گیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز میں ایک جزیرے پر واقع میٹھے پانی کے پلانٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب بحرین کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک میں حملے کے خطرے کے پیشِ نظر سائرن بجائے گئے ہیں اور شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

چند لمحے قبل بحرین کی وزارتِ داخلہ نے ایکس پر ایک پیغام میں بتایا تھا کہ دارالحکومت منامہ میں ایک گھر اور اس کے آس پاس کی عمارتوں کو جزوی طور پر ایک حملے میں نقصان پہنچا ہے، آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں