ڈیل اسٹین نے 34سالہ ریکارڈ توڑ دیا
جنوبی افریقی فاسٹ بالر ڈیل اسٹین نے 34 سال بعد ٹیسٹ اننگز میں دونوں اوپنرز کو پہلی گیند پر آؤٹ کرنے کا ریکارڈ توڑدیا۔ ڈیل اسٹین نے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ٹام لیتھم اور مارٹن گپٹل کو آؤٹ کر کے یہ کارنامہ انجام دیا۔
سینچورین (اسپورٹس ڈیسک) اس سے قبل 1982ء میں انگلش بالر باب ولس نے لیڈز ٹیسٹ میں پاکستانی اوپنرز مدثر نذر اور محسن خان کو گولڈن ڈک پر برطرف کر کے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔