پنجاب میں پی ایس ایل میچز کے اعزازی پاس لینے پر پابندی
کوئی سرکاری محکمہ یا ملازم اعزازی پاس نہ لے،ٹکٹ خرید کر میچ دیکھیں :پنجاب حکومت
راولپنڈی(زاہداعوان/سپورٹس رپورٹر)پنجاب حکومت نے تمام محکموں پر پاکستان سپرلیگ فائیوکے میچز دیکھنے کیلئے اعزازی پاسز و ٹکٹس لینے پر پابندی عائد کردی اور ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی محکمہ یاکوئی ملازم انفرادی حیثیت سے مفت یا اعزازی پاس نہیں لے گا ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ میچوں کے لئے پہلے سے جاری اعزازی پاسز واپس کردئیے جائیں اور میچ دیکھنے والے انفرادی یااجتماعی طور پر ٹکٹ خرید کر میچ دیکھیں۔