آسٹریلین اوپن،نووک جوکووچ نے تاریخ رقم کردی
مینز سنگلز ایونٹ جیتنے کی ہیٹرک ،18ویں گرینڈ سلام ٹائٹل کو بھی یقینی بنا لیا
میلبورن (اسپورٹس ڈیسک)سربیا کے ورلڈ نمبر ون نووک جوکووچ نے مینز سنگلز ایونٹ کا دفاع کرتے ہوئے 9ویں مرتبہ آسٹریلین اوپن جیت لیا۔ انہوں نے ایک گھنٹے اور 53 منٹ تک جاری رہنے والے فائنل میں روسی حریف ڈینیئل میڈیڈیو کو 7-5،6-2اور6-2 سے قابو کر کے نہ صرف 18 ویں گرینڈ سلام ٹائٹل کو یقینی بنایا بلکہ ٹورنامنٹ جیتنے کی ہیٹرک بھی کر لی۔ واضح رہے کہ راجر فیڈرر اور رافیل نڈال نے پروفیشنل کیریئر میں 20، 20 گرینڈ سلام جیت رکھے ہیں۔ دوسری جانب کروشیا کے ایون ڈوڈگ اور فلپ پولاسیک نے مینز ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ انہوں نے امریکا کے راجیو رام اور ان کے برطانوی پارٹنر جو سالسبری کو چھ ،تین اور چھ ،چار سے ٹھکانے لگا کر ٹرافی کو گلے لگایا۔