قاسم اکرم قومی انڈر 19کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر

قاسم اکرم قومی انڈر 19کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر

سنٹرل پنجاب کی نمائندگی سے بہت کچھ سیکھا ،فائدہ اٹھانے کی کوشش کرونگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ دورہ بنگلا دیش کیلئے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی قیادت ابھرتے ہوئے نوجوان آلراؤنڈر قاسم اکرم کریں گے ۔18 سالہ قاسم اکرم نے گزشتہ سال جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں 46.50 کی اوسط سے 93 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 3 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔ قاسم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنا ان کیلئے ایک اعزاز ہے ، اعتماد کا اظہار کرنے پر وہ ٹیم مینجمنٹ کے مشکور ہیں، گزشتہ ایک سال سے کارکردگی میں بتدریج بہتری آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک سیزن 21-2020 میں سنٹرل پنجاب کی نمائندگی کے دوران انہوں نے بہت کچھ سیکھا ہے ، جس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے ۔ دوسری طرف دورے کیلئے حتمی 17 رکنی قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ سکواڈ میں قاسم اکرم کپتان ، عباس علی ، عبد الفصیح ، عبدالواحد بنگلزئی ، عالیان محمود ، احمد خان، علی اسفند، فہد منیر، فیصل اکرم ، حسیب اللہ ، معاذصداقت ، عرفان نیازی ، شہزاد ، منیب واصف ، رضا المصطفی ، طاہر حسین اور ذیشان ضمیر شامل ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...