قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی طویل فارمیٹ کی سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز پہنچ گئے

قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی طویل فارمیٹ کی سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز پہنچ گئے

گزشتہ روز صبح ویسٹ انڈیز کیلئے پرواز کرنے والے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی بارباڈوز پہنچ گئے

کراچی(اسپورٹس ڈیسک) جہاں انہیں ہوٹل میں یکجا ہونے کے بعد ابتدائی کوویڈ ٹیسٹنگ کے عمل سے گزرنا پڑا۔واضح رہے کہ پاکستان سے براستہ لندن ویسٹ انڈیز روانگی سے قبل بھی گیارہ ٹیسٹ کھلاڑیوں کی کوویڈ ٹیسٹنگ کی گئی تھی جس کے نتائج منفی آئے تھے ۔یاد رہے کہ گیارہ ٹیسٹ کھلاڑیوں میں عابد علی، اظہرعلی، فواد عالم ، عمران بٹ، محمد عباس، نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان، شاہنواز ڈاہانی، یاسر شاہ اور زاہد محمود شامل ہیں جو کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کلیئرنس کے بعد پریکٹس کیلئے میدان سنبھالیں گے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز ختم ہونے پر دیگر ٹیسٹ کرکٹرز بھی انہیں جوائن کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں