ٹی ٹوئنٹی رینکنگ:سری لنکا کے وانندو ہسارنگا کی دوسری پوزیشن پر ترقی

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ:سری لنکا کے وانندو ہسارنگا کی دوسری پوزیشن پر ترقی

سری لنکن اسپنر وانندو ہسارنگا نے نئے افغان کپتان راشد خان کو پھلانگ کر ٹی ٹوئنٹی بالنگ رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی

دبئی(اسپورٹس ڈیسک) جبکہ جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی بدستور ٹاپ پر ہیں۔واضح رہے کہ ٹاپ ٹین میں عادل رشید،ایڈم زمپا اور ایش سوڈھی سمیت چھ رسٹ اسپنرز شامل ہیں۔بھارت کے بھوونیشور کمار چار درجے بہتری سے 16ویں جبکہ یزویندر چاہل 21 ویں نمبر پر جا پہنچے ۔بھارتی کپتان شیکھر دھون پروٹیز بیٹسمین ریزا ہینڈرکس کے ساتھ مشترکہ 29 ویں نمبر پر ہیں۔ون ڈے درجہ بندی میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسری اور مچل اسٹارک آٹھویں پوزیشن پر قابض ہو گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں