ویسٹ انڈیز کیخلاف نئے پلیئرز کو موقع ملنا چاہیے :انضمام

ویسٹ انڈیز کیخلاف نئے پلیئرز کو موقع ملنا چاہیے :انضمام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی کے بعد پہلے ٹیسٹ میں بھی پاکستان ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو موقع ملنا چاہیے ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ سینئر کھلاڑی ویسٹ انڈیز سیریز میں شامل نہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو بیک ٹو بیک کرکٹ سیریز کے بعد آرام کا موقع ملنا چاہیے ۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بنگلادیش میں قومی ٹیم کی کارکردگی بہت اچھی رہی، حسن علی، شاہین آفریدی اور عابد علی نے بہت اچھا پرفارم کیا۔انضمام الحق نے کہا کہ ٹیسٹ میچ کے علاوہ قومی ٹیم کی ٹی ٹونٹی میں بھی اچھی پرفارمنس رہی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں