نادر مگسی نے تھرجیپ ریلی جیت لی

نادر مگسی نے تھرجیپ ریلی جیت لی

تھرپارکر(سپورٹس ڈیسک)نادر مگسی نے تین روزہ تھرجیپ ریلی جیت لی۔

پری پیئرڈ کیٹیگری کی اے کلاس میں نادر مگسی نے 107 کلومیٹر کا مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ ، سات منٹ اور 56 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ صاحبزادہ سلطان دوسرے نمبر پر رہے ۔ ویمن پری پیئرڈ کیٹیگری میں ٹشنا پٹیل کامیاب ہوئیں ۔ ماہم شیراز نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں