بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

میلبورن(سپورٹس ڈیسک)بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2022 کا ٹینس سیزن ان کے کیرئیر کا آخری سیزن ہوگا۔

ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان آسٹریلین اوپن کے خواتین کے ڈبل ایونٹس کے پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد کیا۔ثانیہ مرزا نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نہیں تھا تاہم اس کی کچھ وجوہات ہیں۔ میرا بہت زیادہ سفرکرنا میرے 3 سال کے بیٹے کیلئے اچھا نہیں ہے اوریہ میرے لئے بہت اہم بات ہے ۔

میری فٹنس بھی کم ہورہی ہے اورمجھے لگتا ہے کہ میری ریکوری میں لمبا عرصہ لگے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں