دوسرا ٹیسٹ:نیوزی لینڈ کی سری لنکا پر مکمل حکمرانی

دوسرا ٹیسٹ:نیوزی لینڈ کی  سری لنکا پر مکمل حکمرانی

ویلنگٹن(اسپورٹس ڈیسک)دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ نے سری لنکا کی دو وکٹیں 26 رنز پر گرا کر کھیل پر مکمل حکمرانی ثابت کردی۔۔۔

دیموتھ کرونارتنے 16 اور پرباتھ جے سوریا چار رنز پر کھیل رہے ہیں۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے 2/155 سے اپنی پہلی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو کین ولیمسن اور ہنری نکولس ایک اننگز میں ڈبل سنچریاں بنانے والے اولین نیوزی لینڈر بن گئے اور چار وکٹوں پر 580 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئرڈ کردی گئی۔ کین ولیمسن نے 215 اور ہنری نکولس نے ناقابل شکست 200 رنز بنائے۔ کاسون راجیتھا ہی دو وکٹیں لے سکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں