کرسچیانو رونالڈو پرتگالی ٹیم میں شامل

کرسچیانو رونالڈو پرتگالی ٹیم میں شامل

لزبن(اسپورٹس ڈیسک) کرسچیانو رونالڈو کو رواں ماہ لکسمبرگ اور لیخ ٹینسٹین کیخلاف یورو فٹ بال کوالیفائرز کیلئے پرتگال کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ۔

ان کی مراکش کیخلاف ورلڈ کپ کوارٹر فائنل کے بعد انٹر نیشنل فٹ بال میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا تھا تاہم کوچنگ کی تبدیلی کے باعث موجودہ ہیڈ کوچ رابرٹو مارٹنیز نے دونوں میچز کیلئے ان پر بھروسہ کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں