نیا ناظم آباد بینکرز کپ:ارحم سی سی کی کوارٹر فائنل میں رسائی

نیا ناظم آباد بینکرز کپ:ارحم سی سی  کی کوارٹر فائنل میں رسائی

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)نیا ناظم آباد بینکرز کپ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ میں ارحم سی سی نے پیشن کرکٹ کلب کو مرد میدان عثمان شاہ کے 52 رنز اور گلفام چیمہ کی دو وکٹوں کی بدولت 12 رنز سے ہرا کر مسلسل تیسری جیت کے ساتھ کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

دوسرے میچ میں کینٹ واریئرز نے سجاد ابراہیم کے 78 سمیت 168 اسکور کیا،کاشف علی نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں مومن سیڈز کو مرد میدان ٹیسٹ کرکٹر سہیل خان کی پانچ وکٹوں نے 68 رنز پر ڈھیر کر کے 100 رنز سے کامیابی دلادی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں