کراچی جمخانہ رمضان فیسٹول میں رنگون والا کلب کی کامیابی

کراچی جمخانہ رمضان فیسٹول  میں رنگون والا کلب کی کامیابی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)چھتیسویں کراچی جمخانہ رمضان فیسٹول عمر ایسوسی ایٹس ٹرافی میں رنگون والا کلب نے کراچی جمخانہ گراؤنڈ پر ڈاؤن ٹاؤن چودھری کو لعل کمار کی چار وکٹوں کی بدولت 117 پر ڈھیر کر کے 9 وکٹوں سے کامیابی یقینی بنا لی۔

فاتح ٹیم کے ارباز خان 60 اور ذاکر ملک 33 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔مہمان خصوصی عظیم دادا ،حنیف ایچ ٹی اور ملک فراز نے فاتح ٹیم کے لعل کمار کو مین آف دی میچ ایوارڈ پیش کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں