محمد رضوان نوجوان کھلاڑیوں کی حمایت میں سامنے آ گئے

محمد رضوان نوجوان کھلاڑیوں کی حمایت میں سامنے آ گئے

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان افغانستان سے ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست کے بعد نوجوان کھلاڑیوں کی حمایت میں سامنے آ گئے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں محمد رضوان نے کہا کہ مجھے پاکستان کرکٹ کے نوجوان سپر سٹارز پر مکمل یقین ہے ۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نوجوان کرکٹر کو کہا کہ مضبوط رہیں ان شکستوں سے اپنے اندر کی آگ کو بھڑکائیں۔اپنے آپ پر یقین رکھیں اور سخت محنت جاری رکھیں، آپ لوگ چیمپئن ہیں، آپ کم بیک کریں گے ۔واضح رہے کہ افغانستان نے اتوار کو 3میچز پر مشتمل سیریز کے کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنزبنائے ، جواب میں افغان ٹیم نے 20 ویں اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔افغانستان نے پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ انٹرنیشنل سیریز میں فتح حاصل کی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں