ارباب نیاز سٹیڈیم پاک افغان نمائشی میچز کی میزبانی کیلئے تیار

ارباب نیاز سٹیڈیم پاک افغان نمائشی میچز کی میزبانی کیلئے تیار

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال پشاور کے نئے تعمیر شدہ ارباب نیاز سٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف وائٹ بال کرکٹ کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی حکام نے اس سلسلے میں افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کو پشاور کے مشہور مقام پر نمائشی میچز کرانے کی تجویز بھیج دی ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ارباب نیاز سٹیڈیم کی تعمیر و تزئین و آرائش کا کام گزشتہ چند سالوں سے جاری ہے اور جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں