ایم ایل سی: عماد وسیم اور اعظم خان کا سیٹل اورکاس سے معاہدہ

ایم ایل سی: عماد وسیم اور اعظم خان کا سیٹل اورکاس سے معاہدہ

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم اور وکٹ کیپر بیٹر اعظم نے امریکا کی میجر کرکٹ لیگ کے افتتاحی سیزن کیلئے سیٹل اورکاس سے معاہدہ کرلیا ہے ۔۔۔

تاہم پی سی بی سے زیر معاہدہ کھلاڑیوں کو امریکی لیگ میں شرکت کیلئے کلیئرنس کا انتظار ہے ۔ذرائع کے مطابق امریکی لیگ میں شامل سیٹل اورکاس دراصل آئی پی ایل کی فرنچائز دہلی کیپٹلز کے شریک مالک کی ٹیم ہے تاہم دونوں پاکستانی کھلاڑیوں نے لیگ میں شرکت کیلئے مذکورہ ٹیم کی نمائندگی پر آمادگی ظاہر کردی ہے کیونکہ دونوں ہی پاکستان کرکٹ بورڈ سے زیر معاہدہ نہیں ہیں۔جولائی میں امریکا میں شروع ہونے والی لیگ میں حصہ لینے کی خاطر متعدد پاکستانی کھلاڑی بے چین ہیں مگر پی سی بی کی جانب سے این او سی کا حصول اسی وقت ممکن ہے جب میجر کرکٹ لیگ حکام اور پی سی بی کے درمیان مذاکرات مکمل ہو جائیں ۔بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام امریکی لیگ کا تخمینہ لگا رہے ہیں اور انہوں نے دیگر شرائط و ضوابط کو بھی زیر غور رکھا ہوا ہے جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق این او سی کے بدلے میں پی سی بی نے ایم ایل سی سے فی کھلاڑی پچیس ہزار ڈالرز کا تقاضا کردیا ہے ۔میجرلیگ کرکٹ کے منتظمین کی جانب سے کچھ تشویش پائی جاتی ہے کہ آیا پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا دیا جائے گا یا نہیں حالانکہ یہ کوئی سنگین رکاوٹ نہیں سمجھا جاتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں