دھونی ایک اور سیزن کیلئے تیار

دھونی ایک اور سیزن کیلئے تیار

احمد آباد(اسپورٹس ڈیسک)پانچواں آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے کے بعد چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی اپنے پرستاروں کو کم از کم ایک اور سیزن کا تحفہ دینا چاہتے ہیں تاہم اس کیلئے ان کا جسمانی طور پر فٹ ہونا ضروری ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ جیت کے بعد ریٹائرمنٹ بہترین وقت ہے تاہم وہ چاہنے والوں کیلئے ایک سیزن مزید کھیلیں گے حالانکہ انہیں آئندہ 9 ماہ تک سخت محنت کرنی ہوگی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں