ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئن شپ:ہارون خان کو راؤنڈ آف 16 میں شکست

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کے ہارون خان ورلڈتائیکوانڈو چیمپئن شپ کے 58کلوگرام ویٹ کیٹگری کے راؤنڈ آف 16 میں شکست سے دوچار ہو گئے ۔۔
جب انہیں روسی حریف گسٹاف جیورجی نے دو،صفر سے مات دے دی ۔باکو میں جاری مقابلوںمیں چار پاکستانی شریک ہیں جس میں سے ہارون خان نے ابتدائی دو راؤنڈز میں سربیا کے بیلانووچاور مصر کے مصطفی منصور کو شکست سے دوچار کیا تھا۔