دوسراون ڈے :سری لنکا نے افغانستان کا حساب چکا دیا

دوسراون ڈے :سری لنکا نے افغانستان کا حساب چکا دیا

ہمبن ٹوٹا (اسپورٹس ڈیسک )سری لنکا نے دوسرے ون ڈے میں افغانستان کو 132رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک ،ا یک سے برابر کر دی ۔دھننجایا ڈی سلوا کو آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کابہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مہندا راجہ پکسا انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پر گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 323 رنز بنائے ۔ کوسال مینڈس نے ایک چھکے اور سات چوکوں کی مدد سے 78 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ۔ دیموتھ کرونا رتنے 52، سدیرا سماراوکرما 44، پاتھوم نسانکا 43 ، دھننجایا ڈی سلوا، ونندو ہسا رنگا 29، 29 اور کپتان دسون شناکا23رنز کے ساتھ دیگر نمایاں کھلاڑی تھے ۔فرید خان اور محمد نبی نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ۔ جواب میں افغانستان 324 رنز کے مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 42.1 اوورز میں 191 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ کپتان حشمت اللہ شاہدی 57اور ابراہیم زدران 54رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ رحمت شاہ 36،عظمت اللہ عمر زئی 28رنز بنا سکے۔ ونندو ہسارنگا اور دھننجایا ڈی سلوا نے تین ، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ دشمنتھا چمیرا نے دو، مہیش تھیکشانا اور دسون شناکا نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں