کریم بینزیما کو نئے کلب کی تلاش

پیرس (اسپورٹس ڈیسک ) فرنچ اسٹرائیکر کریم بینزیما نے چودہ سال بعد ریال میڈرڈ کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ۔
انہیں647میچوں میں ہسپانوی کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے 353گول اسکورکرنے کے علاوہ 25ٹرافیاں حاصل کرنے کا موقع ملا۔ امکان ہے کہ وہ سعودی کلب کو جوائن کر سکتے ہیں۔