ایشین گیمز :روئنگ ایونٹ میں پاکستان کے زاہد اقبال کی سیمی فائنل میں رسائی

ایشین گیمز :روئنگ ایونٹ میں پاکستان کے زاہد اقبال کی سیمی فائنل میں رسائی

ہانگزو(اسپورٹس ڈیسک)ایشین گیمز کے روئنگ ایونٹ میں مردوں کی سنگل اسکلز کے دوران پاکستان کے زاہد اقبال نے اپنی ہیٹ میں تیسری پوزیشن کی بدولت سیمی فائنل میں رسائی ممکن بنا لی جو سنگل اسکلز کی ہر تین ہیٹ کے ٹاپ تھری سیمی فائنل میں آئے ۔

انہوں نے دو ہزار میٹرز کا فاصلہ 7 منٹ اور 34 اعشاریہ 60 سیکنڈز میں طے کیا۔ لائٹ ویٹ ڈبل اسکلز میں پاکستانی ٹیم فائنل تک نہ آسکی البتہ اسد اقبال اور مزمل شہزاد نے ہیٹ میں تیسری پوزیشن لے کر ریپیشاج راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ کواڈریپل اسکلز میں بھی پاکستان ہیٹس میں دوسری پوزیشن کے باعث اب ریپیشاج راؤنڈ کھیلے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں