انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ویمنز کرکٹ: فائنل میں چیلنجرز کا کونکوئیررز سے مقابلہ

انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ویمنز کرکٹ: فائنل میں چیلنجرز کا کونکوئیررز سے مقابلہ

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)انڈر 19ٹی ٹوئنٹی ویمنز کرکٹ کے فائنل میں چیلنجرز کا کونکوئیررز سے ٹرافی کیلئے مقابلہ ہوگا۔گزشتہ روز سیمی فائنل مرحلے میں کونکوئیررز نے اسٹرائیکرز کو مشترکہ پلیئر آف دی میچ زیب النساء کی تین وکٹوں اور ردا اسلم کے ناقابل شکست 33 رنز کی بدولت چھ وکٹوں سے ہرادیا ۔۔

جبکہ چیلنجرز نے انوینسیبلز کو 34 رنز سے شکست دی جس کیلئے مقدس بخاری چار وکٹیں لے کر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں