ایشین گیمز:قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا آج انڈونیشیا سے مقابلہ

ایشین گیمز:قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا آج انڈونیشیا سے مقابلہ

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)قومی خواتین کرکٹ ٹیم 19 ویں ایشین گیمز میں اپنی مہم جوئی کا آغاز آج انڈونیشیا کیخلاف میچ سے کرے گی جسے عالمی رینکنگ میں ایشیاء کی چار سرفہرست ٹیموں میں شمولیت کے سبب مقابلوں میں براہ راست کوارٹر فائنل کھیلنے کا موقع مل رہا ہے ۔

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان میچ زی جیانگ یونیورسٹی ہانگزو کی پنگ فینگ کرکٹ فیلڈ میں کھیلا جائے گا جس میں شرکت کیلئے بائیں ہاتھ کی اسپن بالر سعدیہ اقبال بھی ہانگزو پہنچ کر قومی اسکواڈ سے منسلک ہو گئی ہیں ۔ انہیں فاسٹ بالر فاطمہ ثنا ء کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے کے دوران زخمی ہوگئی تھیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں