ہاکی سمیت مزید 6 ٹیمیں ایشین گیمز کیلئے چین روانہ

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)ہاکی سمیت مزید 6قومی ٹیمیں ایشین گیمز میں شرکت کیلئے اسلام آباد سے چین روانہ ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی، سکواش، تائیکوانڈو، ووشو، ٹینس اورسوئمنگ کی ٹیمیں گزشتہ روز سابق ایتھلیٹ عقاب پاکستان آفتاب حسین ، سکواش کے قومی کوچ فہیم گل اوردیگر آفیشلز کی قیادت میں چین کے شہرہانگزو روانہ ہوگئیں۔