چیئرمین سینیٹ نے ارشد ندیم کو 10 لاکھ کا انعامی چیک دیدیا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے قومی جیو لین ہیرو ارشد ندیم نے ملاقات کی ۔۔
، چیئر مین سینٹ نے ورلڈ ایتھلیکٹس چیمپئن شپ میں ملک کا نام روشن کرنے پر ارشد ندیم کودس لاکھ روپے کا چیک بھی دیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں چیئر مین سینیٹ نے ارشد ندیم کو سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوے کہا کہ آپ جیسے لوگ پاکستان کا فخر، قومی ہیرو ہیں، اپنی محنت جاری رکھیں اور پاکستان کا نام مزید روشن کریں، ہم آپکی معاونت کیلئے تیار ہیں ۔