پاکستان ٹیم ورلڈکپ سیمی فائنل میں نہیں پہنچے گی:ہربھجن

پاکستان ٹیم ورلڈکپ سیمی فائنل میں نہیں پہنچے گی:ہربھجن

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ہربھجن سنگھ نے پاکستان کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے۔۔

 دعویداروں کی فہرست سے خارج کر دیا۔ ایک انٹرویومیں، ہربھجن نے سیمی فائنل میں پہنچنے اور ٹائٹل کے لیے مقابلہ کرنے کے لیے چار ٹیموں کو فیورٹ قرار دیا، جن میں آسٹریلیا، ہندوستان، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔سابق کرکٹر نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کا کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا اور جو یہ میچ جیتے گا وہ ورلڈکپ جیتنے کے لیے فیورٹ بن جائے گا، آسٹریلیا بھی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں باآسانی پہنچ سکتا ہے ۔ہربھجن نے کہا کہ مزید بھارت اور انگلینڈ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ سکتے ہیں۔سابق بھارتی کرکٹر نے ورلڈکپ سیمی فائنل کی چوتھی ٹیم کے لیے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے لیکن 50 اوور کے فارمیٹ میں، وہ محض ایوریج ٹیم ہے ، پاکستان ٹیم ٹی ٹونٹی میں اچھی کرکٹ کھیلتی ہے ، لہٰذا میرا چوتھا انتخاب نیوزی لینڈ ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں