بی پی ایل ، 14 قومی کھلاڑی براہ راست ٹیموں میں شامل

  بی پی ایل ، 14 قومی کھلاڑی براہ راست ٹیموں میں شامل

ڈھاکا (اسپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی ڈرافٹنگ اور ریٹینشن میں پاکستان کے 14 کھلاڑیوں کو براہ راست سائن کرلیا گیا۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے آئندہ سیزن کیلئے ڈرافٹنگ اور ریٹینشن کا سلسلہ جاری ہے۔۔

 بی پی ایل کے اگلے سیزن کیلئے کھلاڑیو ں کی ڈرافٹنگ کی فہرست کا اجرا کردیا گیا، جس میں متعدد پاکستانی کھلاڑی مختلف کیٹیگریز میں براہ راست سائن کر لیے گئے ۔ رنگ پور رائیڈرز نے بابر اعظم اور احسان اللہ کو ڈائریکٹ سائن کرلیا جبکہ کھلنا ٹائیگرز نے فہیم اشرف اور فورچون باریشل نے شعیب ملک، فخر زمان، محمد عامر اور عباس آفریدی کو براہ راست ٹیم کا حصہ بنا لیا۔ اس کے علاوہ چٹاگرام چیلنجرز نے محمد حارث اورحسنین، کومیلا وکٹورینز نے رضوان، افتخار احمد، زمان خان، خوشدل اور نسیم شاہ کوا سکواڈ کا حصہ بنایا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں