سکواڈ میں خود کو شامل نہ کرنے کی ہر وجہ بتاؤنگا:تمیم
لاہور(سپورٹس ڈیسک)بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال نے سکواڈ سے ڈراپ کرنے کے معاملے پر حقیقت سے پردہ اٹھانے کا اعلان کر دیا اور کہا ہے کہ ڈراپ ہونے کی ہر وجہ بتاؤں گا۔انہوں نے کہا ہے ۔۔
کہ میں ویڈیو بیان میں ورلڈ کپ کے لیے بھارت جانے سے قبل ہونے والے معاملات سے متعلق آگاہ کروں گا، میڈیا میں چند دنوں میں بہت کچھ سامنے آیا ہے ۔تمیم اقبال کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش ٹیم کے فینز اور سپورٹرز ہر چیز کے بارے میں جاننے کا حق رکھتے ہیں۔بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق تمیم اقبال کو شکیب الحسن کے کہنے پر سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن نے ان فٹ کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی صورت میں کپتانی چھوڑنے کی دھمکی دی تھی۔