پاکستانی فین چاچا بشیر سے بھارتی سکیورٹی نے پاکستانی پرچم لے لیا
حیدر آباد دکن(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی فین چاچا بشیر سے حیدرآباد دکن میں ایئرپورٹ پر پاکستانی پرچم لے لیا گیا۔چاچا بشیر پاکستان ٹیم کے استقبال کیلئے پاکستانی پرچم لیکر گئے تھے ۔۔
انہوں نے بتایا کہ بھارتی سکیورٹی نے مجھ سے پاکستانی پرچم لے لیا۔پاکستانی فین چاچا بشیر نے راجیو گاندھی ایئر پورٹ پر پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے ۔