ایشین گیمز، نیپال نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی
ہانگزو (سپورٹس ڈیسک)ایشین گیمز میں کرکٹ کے ایونٹ میں نیپال نے ٹی 20 فارمیٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔نیپال نے ٹی 20نٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کر نے کے ساتھ تیز ترین سنچری اور نصف سنچری کا بھی عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔۔
نیپال نے منگولیا کے خلاف 3 وکٹوں پر 314 رنز بنائے ۔نیپالی ٹیم کے کوشل مالا نے 50 گیندوں پر ناقابلِ شکست 137 رنز بنائے جبکہ انہوں نے 34 گیندوں پر تیزترین سنچری سکور کر کے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ان سے قبل یہ اعزاز جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر کے پاس تھا ۔ انہوں نے 35 گیندوں پر تیز ترین سنچری سکور کی تھی۔ دیپندرہ سنگھ ایری نے 9 گیندوں پر تیز ترین نصف سنچری سکور کر کے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ قائم کیا۔کپتان روہت پاڈل نے 27 گیندوں پر 61 رنز سکور کیے ۔اس سے قبل ٹی 20ٹی فارمیٹ میں افغانستان کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ تھا۔افغانستان نے فروری 2019میں آئر لینڈ کے خلاف میچ میں 3 وکٹوں پر 278 رنز بنائے تھے ۔ نیپال نے منگولیا کو بڑے مارجن 273 رنز سے ہرا دیا۔