ٹم ساؤتھی ورلڈکپ کیلئے فٹ قرار
آکلینڈ (سپورٹس ڈیسک)ورلڈکپ کیلئے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر ٹم ساؤتھی کو فٹ قرار دے دیا گیا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ٹم ساؤتھی رواں ہفتے بھارت میں ورلڈکپ سکواڈ کو جوائن کریں گے ۔
ٹم ساؤتھی دائیں ہاتھ کے انگوٹھے کی سرجری سے صحتیاب ہو رہے ہیں جبکہ ممکنہ طور پر کائیل جیمی سن بھی ورلڈکپ سکواڈ کو جوائن کریں گے ۔